Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanراولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے

راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں صدر شمالی پنجاب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ابرار احمد خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق شہر بھر کی تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا، شہری بغیر کسی رکاوٹ شہر میں آمد و رفت جاری رکھ سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں