Monday, December 30, 2024
ہومPakistanراولپنڈی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، ڈولفن فورس کا اہلکار شہید

راولپنڈی، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، ڈولفن فورس کا اہلکار شہید



راولپنڈی مری روڈ پر گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن پولیس فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تھانہ وارث خان کی حدود میں مری روڈ پر گاڑی میں سوار ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار اسماعیل موقع پر شہید جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

شہید اور زخمی اہلکار کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار گاڑی میں سوار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے، مری روڈ پر ملزمان کو جب رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے گاڑی کے اندر سے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر کے تمام ناکوں پر پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے، بس اڈوں پر بھی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کے مطابق ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزمان کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک سے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں