Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanسائن بورڈزہورڈنگز فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج سے سیاسی بینرز ہٹانے کا...

سائن بورڈزہورڈنگز فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج سے سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم آگیا



سائن بورڈز،ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج سے سیاسی بینرز ہٹانے کا …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں شہر قائد میں عوامی مقامات پر بل بورڈز،ہورڈنگز پر پابندی  کے کیس  کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شہر بھر سے سائن بورڈز، ہورڈنگز، فلائی اوورز اور پیڈیسٹیرین برج سے تمام سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس ندیم اختر  نے ریمارکس دیے اگر بل بورڈز اور ہورڈنگز کسی امیدوار کی جانب سے ہو تو اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ، اگر کوئی ٹاؤن یا کنٹونمنٹ افسر لیت و لعل سے کام لے تو اسکے خلاف کارروائی کی جائے،پولیس حکام بھی ملے ہوئے ہوں تو ان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جائیں۔

عدالت نےالیکشن کمیشن اور شہری انتظامیہ کو تصاویر آویزاں کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔جسٹس ندیم اختر نے کے ایم سی اور کنٹونمنٹس کے وکلا سے استفسارکیا کہ ہم شہر میں آنے والوں کو کیا بتانا چاہتے ہیں یہ مہذب لوگوں کا شہر ہے یا جنگل ہے ؟اس شہر کو جنگل مت بنائیں جائیں جاکر اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔

وکیل کنٹونمنٹ نے کہا کہ ہم کارروائی کررہے ہیں لیکن کچھ رکاوٹیں آرہی ہیں ، عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام نہیں کرسکتے تو کنٹونمنٹ بند کردیں ۔عدالت نے شہر بھر سے تمام بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹا کر اکتیس جنوری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں