Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanسب کو پتا ہے فیصل واوڈا کو کون سپورٹ کررہا ہے ندیم...

سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کو کون سپورٹ کررہا ہے ندیم افضل چن کا بیان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کے سوال سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کو کون سپورٹ کررہا ہے۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن  نے کہا کہ ہماری اپنے ایم پی ایز اور اتحادی جماعتوں سے میٹنگز ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی خواتین، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتوں کی نشست پر ن لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔ندیم چن نے کہا کہ ہم اپنی امیدوار فائزہ ملک کو دستبردار کر رہے ہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں، ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں