Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanسعودی وفد کا دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس...

سعودی وفد کا دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت میں سرمایہ کاری ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دورہ ہماری بین الاقوامی ساکھ کی بحالی کا عکاس ہے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ سعودی وفد کل پاکستان میں سرمایہ کاری اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاری سےپاکستانی معیشت کو مستقبل میں استحکام ملے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں