Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanسموگ بدستور روگ فضا زہر آلودہ لاہور پھر آلودہ ترین شہر

سموگ بدستور روگ فضا زہر آلودہ لاہور پھر آلودہ ترین شہر



(کومل اسلم)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی ،سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح1210،غازی روڈ 850، جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح742،بڑھتی سموگ کے پیش نظر ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی،گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے۔اب سکولوں ، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، ماہرین نے 24نومبر تک تعمیراتی جگہوں کا کام مکمل بند کرنے کی ہدایات کی ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ بارش کےباعث سموگ میں بہتری آسکتی ہے،آج شہرمیں بارش برسنےکےامکانات موجودہیں،،پنجاب کےمختلف علاقوں میں کلاؤڈشیڈنگ سےکچھ دیربعدبارش ہوئی،امید ہے لاہور میں بھی آج مصنوعی بارش برس پڑے ۔
شہرکا موسم سرد اور خشک ،درجہ حرارت19ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ  کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں