Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanسندھ حکومت سیاست چمکانے کیلئے ہمیں چارہ نہ بنائے، حسن ظفر نقوی

سندھ حکومت سیاست چمکانے کیلئے ہمیں چارہ نہ بنائے، حسن ظفر نقوی


مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا پارا چنار کی عوام کے دھرنے سے جڑا ہے۔ سندھ حکومت سیاست چمکانے کےلیے ہمیں چارہ نہ بنائے۔

کراچی میں نمائش چورنگی دھرنے میں پریس کانفرنس کے دوران حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم یہاں دھرنے میں 6 دن سے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے پرامن اورفرقہ واریت سے پاک ہیں، تمام افرار آرہے ہیں، مذاکرات کےلیے ہمارے کوئی مطالبات نہیں ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پاراچنار کی عوام دھرنا ختم کردیں تو ہم بھی ختم کر دیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر دھرنے دیے، ان کے حکم پر ختم کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں بنیادی مسائل ہیں، ہیلی کاپٹروں میں گیس اور تیل نہیں ہے۔ دھرنے پُرامن ہیں، ہم ہر ظلم کے خلاف احتجاج کریں گے۔

حسن ظفر نقوی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دھرنوں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، سندھ حکومت سیاست چمکانے کیلئے ہمیں چارہ نہ بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا دھرنا نہیں، مظلوموں کا دھرنا ہے۔ سب شامل ہیں، دھرنوں میں ایک ایک راستے کھلے رکھے ہیں، کسی کا کاروبار متاثر نہیں ہوا۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ بھر میں اگر دھرنوں کی کال دی تو حکومت روک نہیں پائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں