Friday, January 3, 2025
ہومPakistanسندھ حکومت کانئے  مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ 

سندھ حکومت کانئے  مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے لئے  نئے  مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہو اجس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،  ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کمال دایو اور دیگر شریک  ہوئے۔

اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری کا ویژن ہے کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملایا جائے،تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کے لئے پیپلز بس سروس کے تحت  سکیم لانے پر غور کر رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات کے تحت سکھر تا لاڑکانہ اور سکھر تا خیرپور بھی پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔

اجلاس میں مختلف بی آر ٹیز، سگنلز، بس ٹرمینلز کی تعمیر نو، پیپلز بس سروس کیلئےیو ٹرن بنانے کے تعمیراتی کام پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تفصیلی بریفنگ دی گئی،حیدرآباد کے مرکزی علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 8 بس ٹرمینلز کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے حوالے سے بھی سینئر وزیر کو بریفنگ دی گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں