Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanسندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست...

سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ  محفوظ کرلیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ  محفوظ کرلیا۔جسٹس یوسف علی سعید نے کہاکہ درخواست پر فیصلہ آج ہی جاری کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، ابراہیم سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہاکہ صدر پاکستان نے 20 ستمبر کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈریننس پر دستخط کردئیے ہیں ،جبکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈریننس اسمبلی میں پیش ہی نہیں کیا گیا ہے ،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ قومی اسمبلی نے ایک سال قبل ہی پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ نافذ کیا ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم عدلیہ پر براہِ راست حملہ ہے، جسٹس یوسف علی سعید نے کہاکہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ پر سپریم کورٹ نے خود عملدرآمد شروع کردیا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے باقاعدہ نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، سندھ ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے؟ 

سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس یوسف علی سعید نے کہاکہ درخواست پر فیصلہ آج ہی جاری کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں