Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanسنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلین کا تحریک انصاف کے ساتھ...

سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلین کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحادغیر مشروط ہےصاحبزادہ حامد رضا



سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلین کا تحریک انصاف کے ساتھ اتحادغیر مشروط …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کاکہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلین کا عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط ہے،جو آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ان کیلئے واضح کر دوں کہ پالیسی عمران خان اور تحریک انصاف کی ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد سات سے 8 سال پرانا ہے،سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین اور دیگر  پی ٹی آئی کے اتحادی کی صورت میں موجود ہیں،ان کاکہناتھا کہ انتخابات سے ایک روز قبل تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کو واپس لیا گیا اور امیدواروں کی حیثیت کو آزاد کیا گیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہاکہ یہ کسی ایک جماعت کا فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ تمام جماعتوں کی باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کیا گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم رواداری کے قائل ہیں،اپنا مسلک چھوڑو نہ اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ کے فلسفے پر کاربند ہیں،تمام مسالک نہ صرف تحریک انصاف کے ساتھ ہے ،بلکہ پاکستان کی اقلیتوں کا اکثریتی طبقہ فکر بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں