سینیٹ کی دو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، عاجز دھامرا ضمنی انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔
کراچی سے الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے جمیل احمد بھی سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔
سینیٹ کے ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی کے جام سیف اللّٰہ خان اور محمد اسلم ابڑو امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے نذیر اللّٰہ اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق جمعرات 14 مارچ کو سندھ اسمبلی میں پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔