Friday, December 27, 2024
ہومPakistanشدید دھند، آج بھی ملک بھر کی 39 پروازیں منسوخ، 14 متبادل...

شدید دھند، آج بھی ملک بھر کی 39 پروازیں منسوخ، 14 متبادل ایئرپورٹس منتقل



شدید دھند کے باعث آج بھی ملک بھر کی 39 پرواز منسوخ کردی گئیں جبکہ 14 متبادل ایئرپورٹس منتقل کردی گئیں۔ 

کراچی سے اسلام آباد پہنچی نجی ایئر کی پرواز 9P-674 کراچی واپس آگئی، دبئی سے اسلام آباد پہنچی پروازیں پی کے 212، پی اے 211، 217 لاہور منتقل کر دی گئیں۔

دمام سیالکوٹ پی کے 244 اسلام آباد، ریاض ملتان کی پرواز پی کے 766 لاہور اتاری گئیں۔ شارجہ پشاور پی کے 258، دبئی اسلام آباد پی کے 112 لاہور منتقل کی گئی۔

ابوظبی اسلام آباد کی پرواز پی اے 231، جدہ سیالکوٹ پی کے 246 کو لاہور اتارا گیا۔ دبئی لاہور پی کے 204، دبئی سیالکوٹ پی کے 180 اسلام آباد بحرین پی کے 188 پشاور اتاری گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی دبئی پشاور کی پرواز پی کے 284 کراچی اتاری گئی، کراچی اسلام آباد پی کے 300، 301 ای آر 500، 505 منسوخ کی گئیں

اسلام آباد گلگت پی کے 601، 602 اسکردو 451، 452 بھی منسوخ کی گئیں۔

دبئی اسلام آباد پی کے 233، اسلام آباد القسیم پی کے 167 ابوظبی اسلام آباد پی کے 262 منسوخ کردی گئیں۔

ارومچی اسلام آباد کی پرواز سی زیڈ 6007، 6008 بینکاک لاہور ٹی جی 349، 350 منسوخ کی گئیں۔

کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302، 303 پی اے 402، 401 منسوخ ہوئیں۔

دمام لاہور پی ایف 743، دبئی لاہور پی کے 236، مسقط پی ایف 732، 733 منسوخ ہوئیں۔

جدہ لاہور کے مابین سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738، 739 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

القسیم ملتان پرواز پی کے 170 ملتان کراچی پی کے 331، ملتان دبئی پی کے 221، 222 منسوخ کردی گئیں۔

ملتان شارجہ پی اے 812، 813 منسوخ کر دی گئیں۔ پشاور ابوظبی پی کے 217، شارجہ پی کے 257 بھی منسوخ کی گئی۔

تہران کراچی آئی آر 812، 813 جبکہ کراچی پشاور 9 پی 865، 9 پی 866 منسوخ کی گئیں۔ نینگ کراچی کے درمیان وائی جی 9143، 9144 بھی منسوخ کی گئیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں