Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanشیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت...

شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری


شیخ رشید—فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبعی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کی۔

دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں