Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanصدر آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو آمد بھٹو خاندان کی...

صدر آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو آمد بھٹو خاندان کی قبروں پر حاضری



(24 نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر گڑھی خدابخش پہنچ گئے۔

صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں، صدر مملکت کی گڑھی خدابخش آمد کے موقعے پر پی پی پی رہنما جمیل احمد سومرو ، ایم پی اےسہیل انور سیال،غلام مصطفی لغاری و دیگر نے خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنیکی درخواست  جمع

صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے قبرستان پر حاضری دی، انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور کچھ دیر مزارات کے اندر موجود رہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں