Monday, January 6, 2025
ہومPakistanعالمی بینک نے پاکستان کیلئے 535ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 535ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا،پاکستان کو یہ رقم 2 منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی۔پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، اعلامیہ کے مطابق یہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ کی جائے گی۔فنڈز کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداواربہتر ہو سکے گی،رقم کا مقصد زرعی شعبے کوموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے،

دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔اس رقم کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے،سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں