Friday, December 27, 2024
ہومPakistanعلی امین گنڈاپور مظاہرین کے روپ میں کس کو لارہے ہیں؟ وفاقی...

علی امین گنڈاپور مظاہرین کے روپ میں کس کو لارہے ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے میڈیا کے سامنے پول کھول دیا 



(24نیوز)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ہم تو بہت پُرسکون اور چِل ماحول میں ہیں کیونکہ پنجاب سے کوئی نہیں نکل رہا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم تشریف لا چکے ہیں اور دیگر مہمان آ رہے ہیں، تحریکِ انصاف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے خلاف کام کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک میں بہتری آ رہی ہے اور مہنگائی کم ہور ہی ہے لیکن ان کو چین نہیں آ رہا، یہ بتائیں انہوں نے خیبر پختونخواکے عوام کے لیے کیا کیا؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ وزیرِ اعلی پنجاب کام کر رہی ہیں، اس لیے پنجاب کے لوگوں کی احتجاج میں دلچسپی نہیں، مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی میں مریم نواز سے مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچھلی بار بھی پولیس اہلکاروں پر آنسو گیس شیلنگ کی، کل وزیرِ داخلہ کو سنا میرا خیال ہے کہ ان کو آنے کی اجازت نہیں ملے گی، یہ پُرامن احتجاج کریں تو کوئی کیوں ان کو روکے گا، یہ صرف فساد کے لیے آتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ ساری مشینری کہاں ہوتی ہے جب کے پی میں کوئی گاڑی دریا میں گر جاتی ہے، ریسکیو 1122 مریضوں کے لیے رکھی گئی ہے یا فساد کے لیے، یہ سیاسی جماعت نہیں، دہشت گردوں سے جس زبان میں بات کرنی پڑتی ہے اس میں کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ان سے پوچھنا چاہیے ان کو کیا مصیبت ہے کام کیوں نہیں کرتے، کے پی کے لوگوں کو ان سے پوچھنا چاہیے کہ وسائل عوام پر کیوں نہیں لگا رہے ہیں، آپ جلاؤ گھیراؤ کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہیں کر سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب بالکل پُرسکون ہے کہیں بھی چار لوگوں کا قافلہ بھی نظر نہیں آیا، لوگ اپنے کاموں پر معمول کے مطابق جا رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی سالگرہ پر مینارِ پاکستان یا ارد گرد کے لوگوں کا کیا قصور ہے؟ سالگرہ منانی ہے تو جا کر اڈیالہ جیل کے سامنے منائیں۔

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں