Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanعمر ایوب کو پھر بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ مل...

عمر ایوب کو پھر بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کو پھر بانی چیئرمین ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے آیا تھا، جیل حکام نے ملاقات نہیں کرنے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے ساتویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کرپٹ اور پنجاب حکومت کا ٹاؤٹ ہے، یہ حکومت نہیں چل سکتی، وزیر داخلہ کے پاس عوامی مینڈیٹ ہی نہیں ہے۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت بیساکھیوں اور فارم 47 کی بنیاد پر بنی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں