Saturday, January 4, 2025
ہومPakistan عوام پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں:مریم...

 عوام پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں:مریم اورنگزیب



(24نیوز)پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 24523 مقامات پر چھاپے،25 روز کے دوران 10919 کلو پلاسٹگ بیگز ضبط   کئےگئے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے مطابق پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ25 روز کے دوران 10919 کلو پلاسٹگ بیگز ضبط  جبکہ  24523 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ماحولیات مجسٹریٹ کی عدالت میں 5 چالان جمع کرائے گئے۔24523 چھاپوں کے دوران لاہور سے 1002 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ  اتوار کے روز بھی کاروائیاں جاری رہیں اس دوران مختلف ناشتہ اور کھانے پینے کے ہوٹلوں پر چیکنگ کی گئی۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ غیرقانونی پلاسٹک بیگز کی روک تھام سے سموگ اور فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی،سب لوگ انفرادی و اجتماعی سطح پر پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف اپنا فعال کردار ادا کریں۔پلاسٹک مینوفیکچررز کے 75مائیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز نہ بنانے ،قوانین پر عملدرآمد اور حکومت سے تعاون کرنے پر مشکور ہیں۔

سیکرٹری تحفظ ماحول برائے ماحول راجہ جہانگیر  نے کہا ہے کہ  سنگل یوز پلاسٹک ماحول تباہ اور صحت کے مسائل پیدا کررہا ہے، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا۔
 انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں کے صدور سے ملاقات اور ان کو مارکیٹوں میں 75 مائیکرون سے کم شاپنگ بیگذ کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے-





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں