Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanعید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد...

عید کے دوسرے روز خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق



شیخوپورہ (ویب ڈیسک) عید کے دوسرے روز پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا، جہاں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور ایک بچی شدید زخمی ہوگئی جب کہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی بچی کو  قریبی اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مرنے والوں میں والد، اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت شہزاد (والد)، فضہ، مہک، سفیان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی بچی متوفی شخص کی بھتیجی ہے۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی ہیں جب کہ لاشیں گھر پہنچنے پر محلے میں کہرام مچ گیا۔ اہل محلہ نے ذمے دار کار ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں