Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanفتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے کیپٹن...

فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے کیپٹن محمد زوہیبُ دین اور سپاہی افتخار حسین شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی



راولپنڈی  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )29  اور 30 نومبر 2024 کو بنوں اور خیبر میں فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد زوہیبُ دین شہید( عمر: 26 سال، ساکن ضلع لاہور) اور سپاہی افتخار حسین شہید (عمر: 29 سال، ساکن ضلع جھنگ) کی نماز جنازہ  پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں لفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ کیپٹن زوہیبُ دین شہید اور سپاہی افتخار حسین شہید کو انکے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ 

 آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں ۔پاکستان کی مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پُر عزم ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں