Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanقلات میں جے یوآئی کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ

قلات میں جے یوآئی کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ



قلات میں جے یوآئی کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات کے علاقے منگچر میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفتر کے قریب دستی بم حملہ ہوا ہے۔

جیو نیوزکے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد دفتر کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں کو گھیرے میں لے لیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان میں انتخابی امیدواروں کے گھروں پر دستی بم حملے ہوئے۔ خاران میں ن لیگ کے امیدوار شعیب نوشیروانی کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، وہ ان کے گھر کے صحن میں گرا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں