Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanلاہور جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں: علی امین گنڈاپور

لاہور جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں: علی امین گنڈاپور


وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں، جو بھی ہو گا آگے پتہ چلے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جمہوریت کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے ساتھ رابطے رہیں، حکومت کی اصل ٹیم عوام ہے، ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورٹل کے ذریعے افسران کو مانیٹر کیا جائے گا، مانیٹرنگ خود کروں گا، جو بھی افسر غلط کام کرے گا اس کو سزا دی جائے گی، پھر کہتا ہوں، اپنی اصلاح کر لیں ورنہ سزا کے لیے تیار رہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، اسپتالوں کو فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں، مسائل حل کرنےکا وعدہ کرتا ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ چیک پوسٹیں ختم کر رہے ہیں، عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، فنڈز کے حوالے سے وفاقی حکومت کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ افغان قونصل جنرل نے مؤقف دے دیا ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ وہ ہمارے قومی ترانے کی عزت نہیں کرتے۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، قبائلی اضلاع میں جرگہ نظام بحال ہو گا، ادارے اور پولیس جرگے کے ساتھ مل کر امن وامان قائم کرنے میں کردار ادا کریں گے، ہم قبائلی علاقوں کے حالات سے غافل نہیں ہیں، ضم اضلاع میں امن وامان کی صورتِ حال نارمل ہو جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں