Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanلاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں تیز آندھی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔مسلم ٹاؤن، کینال روڈ، گلبرگ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کی ہے،موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش برسانے والا سسٹم آج شام سے فعال ہو جائے گا، آج سے 21 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 21 جولائی تک موسلادھار بارشوں کے پیش نظر فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 50 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں میں درمیانے درجے کی فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے، فلیش فلڈنگ ذرائع آمدورفت میں خلل، عمارتوں، فصلوں اور مویشوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور مقامی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے عوام الناس کو تاکید کی ہے کہ گھروں میں نکاسی آب یقینی بنائیں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کریں، مسافر و سیاح لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دو چار علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط برتیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں