Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanلاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے 

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے 



(24 نیوز ) سی ٹی او لاہور  عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں ۔ 

سی ٹی او لاہور  کی جانب سے بتایا گیا کہ شہری باآسانی شہر میں اور شہر کے باہر جاسکتے ہیں، ایسٹرن بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، بابوصابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،ٹھوکر نیاز بیگ ایم ٹو اسلام آباد موٹر وے سے کنٹینرز ہٹا لیے گئے ،ٹریفک کے لیے موٹر وے کے داخلی جارجی بھی راستے کھول دیے گئے  ہیں ۔

ٹھوکر نیاز بیگ موٹر وے پر ٹریفک رواں دواں ہے ، ایم ٹو موٹر وے کا راستہ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے،بابو صابو، موٹر وے کی جانب جانے والے راستے کو جزوی طور پر  کھول دیا گیا ،موٹروے کی جانب کنٹینرز ہٹا کر کھول دیا گیا،بابو صابو،ایم ٹو موٹروے پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول مطابق جاری  ہے ،راستے کھولنے پر ٹریفک کا رش بابو صابو انٹرچینج پر ختم ہو گیا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں