Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanلاہور ہائیکورٹ میں3روزہ کتاب میلہ سجے گا معروف پبلشرز شرکت کریں گے

لاہور ہائیکورٹ میں3روزہ کتاب میلہ سجے گا معروف پبلشرز شرکت کریں گے



لاہور ہائیکورٹ میں3روزہ ”کتاب میلہ“ سجے گا، معروف پبلشرز شرکت کریں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں3روزہ ”کتاب میلہ“ کا انعقاد کیا جائیگا ، کتاب میلہ 19تا21فروری2024 ءتک جاری رہے گا۔ بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لاہورہا ئی کورٹ میں کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے یہ میلہ 19تا 21فروری 2024(پیر،منگل، بدھ)تین دن جاری رہے گا۔ وقت صبح 9سے5بجے تک ہوگا۔ لاہور کے معروف پبلشرز اس کتاب میلے میں شرکت کریں گے۔ کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اور تحقیق پر مبنی کتب شامل ہوں گی) 
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اشتیاق احمد خاں ،نائب صدر ربیعہ باجوہ ،سیکرٹری صباحت رضوی ، فنانس سیکرٹری شاہ رخ شہباز وڑائچ ،مینٹینس آفیسر علی رضا ہاشمی اورکتاب میلے کی انتظامی ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہیں ۔لاہوربار ایسوسی ایشن کی ایک اچھی روایت ہے کہ وہ ہر سال لاہور ہائی کورٹ میں کتاب میلہ منعقد کرتے ہیں جس سے وکلاء،قانون کے اساتذہ کرام، طالب علموں اور لاہور کے شہریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم تلے ہر موضوع پر رعایتی قیمت پر کتابیں دستیاب ہوتی ہیں۔ ایسے کتاب میلے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ پاکستانی معاشرے میں کتاب دوستی، علم کا فروغ اور پاکستانی شہریوں کو قانون سے آگاہی حاصل ہو ۔
ہم لاہور کے شہریوں، ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں، اساتذہ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر کے علم دوست، کتاب دوست خواتین و حضرات کو میلے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ لاہور ہائی کورٹ میں تشریف لائیں اور کتاب میلے کو کامیاب کریں۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں