Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanلاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز...

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

 جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز نے آج اسمبلی اجلاس میں جانا ہے، پیر کو پیش کردیں گے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں، بعدازاں عدالت نے 12 اگست کو حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں