Monday, January 6, 2025
ہومPakistanلاہور، ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی

لاہور، ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل، بیٹا زخمی


فائل فوٹو

لاہور کے علاقے نجف کالونی اقبال ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان شعیب اپنے والد کے لیے مال روڈ پر منی چینجر سے ریال لے کر آرہا تھا، شعیب گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو ٹانگ میں گولی ماری، نوجوان شعیب کے والد گھر سے باہر آئے تو ڈاکوؤں نے ان پر بھی گولی چلادی۔

پولیس کے مطابق مقتول فاروق کو حج کی ادائیگی کے لیے کل سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں