Monday, December 23, 2024
ہومPakistanلندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ...

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ویڈیو وائرل



 (اسد علی)لند ن میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ ہوگیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ  موجود تھیں۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کارکنوں نےقاضی فائز عیسیٰ ٰ کی گاڑی روکنے کی کوشش کی ،کارکنوں نے پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی کے شیشے توڑنے کی کوشش بھی کی،قاضی فائز عیسیٰ، مڈل ٹیمپل میں بنچز بنانے کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے افراد قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی کو دیکھ کر برا بھلا کہتے ہوئے ساتھ دوڑتے رہے،پی ٹی آئی کے ورکرز شام سے مڈل ٹیمپل کے باہر احتجاج کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کا عسکری ونگ ، گنڈا پور بمقابلہ علی ناصر رضوی

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی ویگر نےخطاب بھی  کیا تھا،سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں