Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanمتحدہ عرب امارت کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری...

متحدہ عرب امارت کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ


  • وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دورے میں شیخ محمد بن زید النہیان نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا۔
  • یہ سرمایہ کاری نفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبے سمیت کئی شعبوں میں کی جائے گی۔
  • متحدہ عرب امارات تقریباً 18 لاکھ پاکستانیوں کو اپنے ملک میں روزگار فراہم کر رہا ہے۔

پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے دفتر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے یہ عزم ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے دورے پر اپنے وفد کے ساتھ آئے ہوئے وزیراعظم شہاز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ۔ 23 مئی 2024

وزیر اعظم نے انفارمیشن ٹکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبے سمیت موجودہ تعاون کو مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات پر روشنی ڈالی گئی جن کا مقصد ملک میں سماجی و اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا ایک منظر۔ 23 مئی 2024

وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دورے کا ایک منظر۔ 23 مئی 2024

وزیر اعظم نے 18 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے انسانی وسائل کی وسیع صلاحیت کو اجاگر کیا جو متعدد شعبوں میں کام کر سکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یہ دعوت قبول کر لی۔

(اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات اے پی سے لی گئیں ہیں)



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں