Monday, December 30, 2024
ہومPakistanمحتسب پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلیے ہیلپ لائن 1050...

محتسب پنجاب نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلیے ہیلپ لائن 1050 متعارف کروا دی



راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) شہریوں کے مسائل پراپرٹی منتقلی یا فرد وغیرہ کے لئے ہیلپ لائن 1050 متعارف کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب نے شہریوں کے مسائل پراپرٹی منتقلی یا فرد، تعلیمی اسناد، گاڑی ٹرانسفر، ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ، تعلیمی ادارے میں داخلہ الادا وظیفہ کی رقم، پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج ، گریجوایٹی اینڈ انکیشمنٹ کی رقم ،پنشن کی رقم ،جی پی فنڈ اور علاقہ میں گندگی اور صفائی میں متعلقہ صوبائی اداروں میں شنوائی نہیں ہو رہی تو محتسب اعلیٰ نے شہریوں کے حصول کے لیے ہیلپ لائن 1050 متعارف کروا دی ہے۔

دفتر محتسب پنجاب ریجنل آفس راولپنڈی نے شہریوں کے مسائل پراپرٹی منتقلی یا فرد، تعلیمی اسناد، گاڑی ٹرانسفر، ڈیتھ گرانٹ، میرج گرانٹ، تعلیمی ادارے میں داخلہ الادا وظیفہ کی رقم، پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج، گریجوایٹی اینڈ انکیشمنٹ کی رقم پنشن کی رقم جی پی فنڈ اور آپ کے علاقہ میں گندگی اور صفائی میں متعلقہ صوبائی اداروں میں شنوائی نہیں ہو رہی تو محتسب اعلیٰ نے شہریوں کے حصول کے لئے ہیلپ لائن 1050 متعارف کروا دی ہے بلا معاوضہ، بلا تاخیر اور بروقت انصاف کے لیے شہری ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ شہری دفتر میں آکر  یاآن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔شہری کے مسائل کا حل 45 سے 60 ایام کے اندر اندر کر دیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں