Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanمریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ...

مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال


آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ممکنہ حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ ملاقات میں رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

بعد ازاں لاہور میں ن لیگ کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپ سب کو فتح پر مبارک باد دیتی ہوں، مسلم لیگ ن کی پنجاب میں واضح اکثریت آئی ہے، بہت بڑی تعداد نوجوان ایم پی ایز کی آئی ہے، نوجوان ایم پی اے منتخب ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل الیکشن تھا، واضح اکثریت پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پنجاب کا آج سے نیا عہد ، نیا دور شروع ہوگا، ہم خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں