Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanمری:نازیبا حرکتیں کرنے پر 4 سیاح گرفتار

مری:نازیبا حرکتیں کرنے پر 4 سیاح گرفتار



(24 نیوز )مری میں نازیبا حرکتیں کرنے پر 4 سیاحوں کو گرفتار کر لیا گیا ، چاروں نشے میں دُھت تھے، پولیس نے اُن کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔
 مری میں نشے کی حالت میں 4 اوباش سیاحوں نے مال روڈ پر نازیبا حرکات کیں۔ انہوں نے سیاح خواتین اور بچیوں کو ہراساں کیا،پولیس نے نشے میں دُھت سیاحوں کی نازیبا حرکات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے،مری میں منچلے نوجوانوں کی طرف سے اوچھی حرکات والے واقعات ہوتے رہے ہیں ،تاہم اب پولیس اس حوالے سے غیر معمولی طور پر الرٹ رہتی ہے۔

 خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے سیاحت متاثر ہوتی ہے اس لیے دکان داروں کے علاوہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی طرف سے پولیس پر موزوں اقدامات کے حوالے سے دباؤ رہتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں