Friday, December 27, 2024
ہومPakistanمصطفیٰ کمال کراچی کا امن خراب کرناچاہتے ہیںمرتضیٰ وہاب 

مصطفیٰ کمال کراچی کا امن خراب کرناچاہتے ہیںمرتضیٰ وہاب 



مصطفیٰ کمال کراچی کا امن خراب کرناچاہتے ہیں،مرتضیٰ وہاب 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی کا امن خراب کرناچاہتے ہیں،ایم کیو ایم میں پذیرائی نہ ملنے پر مصطفیٰ کمال سیخ پا ہیں۔ 

کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق ہوا تو مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کو اس کا ذمہ قرار دیا۔ جس  کے بعد پیپلزپارٹی رہنماؤں کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں لاقانونیت اور امن تباہ کرنے کے حوالے سے مصطفیٰ کمال کا ماضی داغدار ہے،کراچی کے لوگوں کو سب یاد ہے کہ کون یہاں شہریوں کی زندگیوں سے کھیلتا تھا،ایم کیو ایم کراچی کا امن سبوتاژ کرنا چاہتی ہے،سیاست میں دہشتگردی کون کرنا چاہتا ہے سب کو معلوم ہے،ہر انسان کی جان قیمتی ہے اور اگر کوئی قتل ہوا ہے تو تحقیقات ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم قیادت مصطفیٰ کمال کے شرانگیز بیان کا نوٹس لے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں