Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanمظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی انکے خلاف کارروائی ہوگی،...

مظاہرین نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی انکے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ


فائل فوٹو۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 

پریس کلب، تین تلوار اور میٹرو پول پر مظاہروں سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا مظاہرین کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کچھ افراد کو حراست میں لیا، جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ 

ضیاء لنجار نے کہا کہ پریس کلب پر صحافیوں کیساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکاروں نے شناخت بتانے کے باوجود صحافیوں پر تشدد کیا انکے خلاف ایکشن ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں