Saturday, December 28, 2024
ہومPakistan  مقدمہ قتل کا اشتہاری 8 برس  بعد بحرین سے گرفتار

  مقدمہ قتل کا اشتہاری 8 برس  بعد بحرین سے گرفتار


لاہور (کر ائم رپو رٹر) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو 08 برس بعد بحرین سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم وسیم اکرم نے 2016 میں خاندانی تنازع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور02 خواتین کو زخمی کیا تھا۔ مجرم تھانہ فتح جھنگ ضلع اٹک کو 08 برس سے مطلوب تھا۔ اٹک پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کا ریڈ نوٹس جاری کروایا۔ 

 گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا جبکہ بحرین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں