Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanملٹری کورٹ سے9 مئی پر سزا پانے والے11 مجرم جیل منتقل

ملٹری کورٹ سے9 مئی پر سزا پانے والے11 مجرم جیل منتقل


فائل فوتو

ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے11 ملزمان کو سنٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کے کیسز میں سزا پانے والے ملزمان محمد عمران، علی شاہ، جان محمد، ضیاء الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داؤد خان، فہیم حیدر، محمد حیدر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول کو سنٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملٹری کورٹ نےان ملزمان کو 21 دسمبر کو 2 سے 10سال تک قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

دوسری جانب فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں پر ردعمل میں برطانوی وزیر خارجہ، دولت مشترکا اور ڈیولپمنٹ آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانیہ قانونی کارروائیوں پر پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے لیکن فوجی عدالتوں سے سویلینز کو سزاؤں میں شفافیت، آزادانہ جانچ پڑتال کا فقدان ہوتا ہے، اس سے منصفانہ سماعت کے حق کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ’’شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنونشن‘‘ کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں