Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanملک عثمان حمزہ اعوان سمیت متعدد افراد گرفتار، پی ٹی آئی کا...

ملک عثمان حمزہ اعوان سمیت متعدد افراد گرفتار، پی ٹی آئی کا الزام


فائل فوٹو

تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور پولیس نے این اے 120سے ٹکٹ ہولڈر ملک عثمان حمزہ اعوان سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس عثمان حمزہ اعوان سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرکے برکی تھانے میں بند کردیا ہے۔ 

ملک احمد بھچر  نے بتایا کہ ان ارکان کو یوم آزادی پر ایک سیمینار سے گرفتار کرکے برکی پولیس اسٹیشن میں بند کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس کے ذریعے ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہلڑ بازی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ممکن ہے عثمان حمزہ اعوان سمیت یہ لوگ بھی ان میں شامل ہوں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں