Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanمولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات

مولانا فضل الرحمان کی قطر میں حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات


فوٹو: ایکس / مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنما خالد مشعل سے ملاقات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی، مسجد اقصیٰ کو صہیونی غاصبوں سے آزاد کرنا مسلمانوں پر فرض ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، جے یو آئی، پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ساتھ کھڑی ہے۔

اس موقع پرجے یو آئی کے رہنما مولانا راشد سومرو اور مفتی ابرار بھی شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں