Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanمولانافضل الرحمان سے گورنر سندھ کی ملاقات مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ...

مولانافضل الرحمان سے گورنر سندھ کی ملاقات مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال



(اسرار خان)مولانا فضل الرحمان سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد پہنچے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد پہنچتے ہی اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، گورنر سندھ اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم پر بھی بات چیت کی گئی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے انداز گفتگو سے کبھی نہیں پتہ چلتا کہ وہ کس طرف ہیں، میری مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ ان کو اللہ نے  عزت دی ہے، ان کی امامت میں نماز پڑھ رہے ہیں، مولانا سینیئرسیاستدان ہیں جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک کی بہتری کے لئے ہو گا، ان کے فیصلے ملکی معیشت کی بہتری کیلئےہوں گے۔ 

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ بڑے دنوں سے خواہش تھی کہ مولانا سے ملاقات کروں کیونکہ مولانا بہت عزت اور پیار دیتے ہیں۔

 واضح رہے کہ آج کراچی میں مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کہ ملاقات بھی ہوئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پارٹی کو کہہ دیا اگلے ہفتے راولپنڈی میں جلسہ کریں گے ،عمران خان





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں