Saturday, December 28, 2024
ہومPakistanمیجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت , آرمی سربراہان کا...

میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت , آرمی سربراہان کا بھرپور خراج عقیدت


(احمد منصور)پاکستان کی سلامتی پر اپنی جان کی قربانی ادا کر نے والے دھرتی کے سپوت اور دوسرا نشان حیدر اپنے نام کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا آج 66 واں یوم شہادت  نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے ۔

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے نشان حیدر میجر طفیل محمد شہید کو بھرپور خراج عقیدت  پیش کیا، میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر پانے والے دوسری شخصیت ہیں ، میجر محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے  لکشمی پور سیکٹر پر انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، میجر طفیل محمد شہید نےفرض کی ادائیگی کے دوران انتہائی جرات و بہادری اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثال قائم کی ،میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا یوم شہادت افواج پاکستان کی بے لوث خدمات اور غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ،افواج پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دینے والے دھرتی کے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہیں گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں