Friday, December 27, 2024
ہومPakistanن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استعفیٰ دیدیا

ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے استعفیٰ دیدیا



(روزینہ علی)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ قائمہ کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ وہ اب تعلیم کے بجائے قومی صحت کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ قومی صحت کمیٹی کی رکن مسلم لیگ (ن) کی سینیٹرراحت جمالی کو قائمہ کمیٹی تعلیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ بدھ کو سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران اُس وقت تلخی پیدا ہو گئی تھی جب کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر بشری نجم بٹ نے اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے رو ک کر کمیٹی کے سیکرٹری کو بولنے کا موقع دے دیا تھا ۔اس پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد اور ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر پرسن کو عرفان صدیقی سے معافی مانگنے کو کہا تھا ۔سینیٹر بشری انجم نے معذرت کر لی جسے سینیٹر عرفان صدیقی نے منظور کر لیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے آج چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفی دے دیا ۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر راحت جمالی اب تعلیم اور عرفان صدیقی صحت کی رُکن ہوں گے مارچ 2021 سے مارچ 2024 تک سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ قائمہ کمیٹی تعلیم کے چیئرمین رہے تھے جبکہ سینٹ کے نئے انتخابات کے بعد سینٹر بشری انجم سینیٹ کو چیئر پرسن مقرر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں