Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanنواز کی نااہلی کا جشن منانے والے یہ وقت بھول گئے تھے،...

نواز کی نااہلی کا جشن منانے والے یہ وقت بھول گئے تھے، امیر حیدر ہوتی


فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پر جشن منانے والے بھول گئے تھے کہ یہ وقت اُن پر بھی آسکتا ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ ساری عمر دوسروں سے حساب مانگتے رہے تو توشہ خانہ کیس میں حساب کیوں نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آنے پر پرویز خٹک اور محمود خان سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور  ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14-14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں