کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں موٹرسائیکل سوار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ایک نوجوان موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کراچی کے علاقے سعود آباد میں بھی ایک نوجوان کے گلے پر ڈور پھری تھی جس پر اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔