Tuesday, December 31, 2024
ہومPakistanنگراں حکومت کے اقدامات سے معیشت میں بہتری آرہی ہے، انوار الحق...

نگراں حکومت کے اقدامات سے معیشت میں بہتری آرہی ہے، انوار الحق کاکڑ



نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے قلیل دور میں ملکی ترقیاتی اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔ نگراں حکومت کے معاشی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کا اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس کو ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ عوام کا ہے، تمام ترقیاتی منصوبوں کا محور عوامی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، پن بجلی و آبی ذخائر کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زراعت، صنعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قلیل دور میں ملکی ترقیاتی اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

اعلامیہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل جلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، قومی ترقیاتی بجٹ مالی سال 25-2024 کےلیے ترجیحات منظوری کےلیے پیش کی گئیں۔ 

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 80 فیصد مکمل ترقیاتی منصوبوں کےلیے بجٹ میں رقم ترجیحی بنیادوں پر مختص ہوگی۔ قومی نوعیت کے نئے منصوبوں کےلیے صرف 10 فیصد رقم مختص کی جائے گی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف نئے انضمام شدہ 20 پسماندہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حصہ ہوں گے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی 24-2023 کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ قومی اقتصادی کونسل نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی معاشی شرح نمو 2.1 فیصد رہی۔

اعلامیہ کے مطابق نگراں حکومت کے معاشی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے، نگراں حکومت کے معیشت بحالی کے اقدامات سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی۔

اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ ایف بی آر نے اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں