Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanنیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی...

نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان اور بشری بی بی کا مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں آئندہ پیر تک توسیع کردی گئی۔

نیب نے ملزمان سے اڈیالہ جیل میں کی گئی تفتیش کی پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

اس میں بتایا گیا تھا کہ امن امان کی صورت حال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔

اس سے ایک روز قبل (13 جولائی) گزشتہ روز نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس 7 گھڑیوں سمیت 10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اڈیالہ جیل کے گیٹ پہنچے تو انہیں سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی نئے ریفرنس میں گرفتاری کا بتایا گیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ہٹادیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں