Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanنیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید

نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید



 (24 نیوز)پاور ڈویژن نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کر دی۔

 اپنے اعلامیے میں پاور ڈویژن نے کہا کہ مختلف چینلز پر نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مختلف چینلز کو گمراہ کن خبر چلانے سے پہلے پاور ڈویژن کا موقف لینا چاہیے تھا۔

پاور ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی کے حوالے سے کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔

 واضح رہے کہ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیرداخلہ کا روم میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، اہم احکامات جاری





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں