Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanوزیر تعلیم پنجاب کی لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس...

وزیر تعلیم پنجاب کی لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے لندن میں جاری ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی جہاں وہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں 130 ممالک سے وزرائے تعلیم اور سیکرٹری تعلیم شریک ہیں۔ پانچ روز تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی ایجوکیشن کانفرنس میں پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مشترکہ تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سماجی شراکت داری، تعلیمی تجربات سے باہم استفادے اور کمیونٹی نیٹ ورکس میں تعلیم کی اہمیت و ضرورت اور کردار کے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رانا سکندر حیات نے ایجوکیشن ورلڈ فورم کو موجودہ پنجاب حکومت کے تعلیم کے حوالے سے اقدامات، مسلم لیگ( ن) کے تعلیمی ویژن اور ممکنہ اصلاحات سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے لندن میں ایجوکیشن ورلڈ فورم میں پنجاب کی نمائندگی کو قابل فخر قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر سے آئے ماہرین تعلیم کا ایک دوسرے سے باہم استفادہ ایک منفرد سرگرمی ہے۔ مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم کا اجتماع ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا باعث بنے گا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ورلڈ ایجوکیشن کانفرنس جہاں مشترکہ تعلیمی چیلنجز سے نمٹنے اور سماجی شراکت داری میں معاون ثابت ہوگی وہیں کمیونٹی نیٹ ورک اور تعلیمی استفادہ کے ضمن میں بھی یہ کانفرنس خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

 ایجوکیشن کانفرنس میں پنجاب کے سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر احتشام بھی شریک ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں