Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanوزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی سکواڈ انچارج ساتھی سمیت قتلبھائی صدمے سے...

وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی سکواڈ انچارج ساتھی سمیت قتلبھائی صدمے سے چل بسا



وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی سکواڈ انچارج ساتھی سمیت قتل،بھائی صدمے سے چل بسا

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی سکواڈ انچارچ وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں 2بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے۔ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں