Wednesday, January 8, 2025
ہومPakistanوزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس کا بروقت ایکشن...

وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس کا بروقت ایکشن سعودی  شہریوں سے موبائل فون چھینے  والا ملزم گرفتار مزید گرفتاریوں کیلیے چھاپے



 اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس کا بروقت ایکشن۔اسلام آباد پولیس نے سیکٹر ایف ایٹ سے سعودی  شہریوں سے موبائل فون چھینے  والے ایک ملزم  کو گرفتار کر لیا ۔اسلام آباد پولیس نے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں  ۔

اسلام آباد پولیس نے موبائل ٹیکنالوجی۔ کیمروں اور  ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی علی رضا نے سعودی سفارت خانے جا کر  برآمد شدہ موبائل فون متعلقہ حکام کے سپرد کیے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی۔ ڈی آئی جی علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

وزیر داخلہ نے کہا اسلام آباد پولیس ملزم کی گرفتاری اور موبائل فون برآمد کرنے پر مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے متعلقہ پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیاہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں