Thursday, December 26, 2024
ہومPakistanوزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ ملاقاتتعلقات کو مزید...

وزیرِ اعظم کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کے ساتھ ملاقاتتعلقات کو مزید فروغ دینےپراتفاق



(اویس کیانی) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی مضبوط برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔  وزیرِ اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے استفادہ کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے پارلیمانی تبادلوں، باہمی عوامی روابط، کھلاڑیوں، ماہرین تعلیم، فنکاروں اور طلباء کے تبادلوں کے ذریعے تعلقات کومزید  فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

 وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی، جس سے علاقائی تعاون اور دونوں ممالک کے مابین بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوسکے گی،دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کی ترقی کے لیے دوطرفہ، علاقائی اور کثیرالجہتی سطحوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا آئی ایم ایف سے7 ارب ڈالر قرض منظوری پر اطمینان کا اظہار 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں